اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی اے ایس سید ریاض جھارکھنڈ میں مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز - آئی اے ایس سید ریاض جھارکھنڈ میں بطور مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز

ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک کے اولین مسلم آئی اے ایس آفیسر سید ریاض کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گریدیہ میں بطور مجسٹریٹ عہدے پر تقریری عمل میں آئی ہے۔

I A S sayyed riyaz posted in giridih district of jharkhand  as a magistrate
آئی اے ایس سید ریاض جھارکھنڈ میں بطور مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز

By

Published : May 17, 2020, 11:27 PM IST

سید ریاض نے سنہ 2019 میں یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ان کی حیدرآباد میں ٹریننگ مکمل کر لینے کے بعد جھارکھنڈ میں پہلی پوسٹنگ ہوئی ہے۔

سید ریاض نے ابتدائی تعلیم مراٹھی میڈیم سے حاصل کی ہے۔ اس کے بعد گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی ڈگری کیمسٹری سے مکمل کی ہے۔ یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کے لیے ناسک، پونے اور دہلی کا سفر کیا۔ دہلی میں واقع معروف ادارہ جامعہ ہمدرد سے یو پی ایس سی امتحان کی کوچنگ حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details