اجیت پوار نے بدھ کے روز یہاں رکن اسمبلی کا حلف لینے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ وہ این سی پی میں ہی ہیں اور اسی میں ہی رہیں گے۔ اس میں کوئی کوئی دو رائے نہیں ہے۔
پوار نے کہا، مجھے ابھی کچھ نہیں کہنا ہے میں مناسب وقت آنے پر ہی کچھ کہوں گا۔ میں اس سے پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں این سی پی میں ہی ہوں اور این سی پی میں ہی رہوں گا۔ اس تعلق سے کسی طرح کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ اجیت پوار نے اپنی پارٹی اور اہل خانہ کو دھچکا دیتے ہوئے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں اتحاد کی حکومت بنائی تھی جس میں وہ نائب وزیر اعلیٰ بنے تھے۔
بعد ازاں انھیں اسی دن این سی پی نے اپنے اراکین اسمبلی کی پارٹی کے رہنما کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، حالانکہ وہ پارٹی کے رکن ابھی بھی ہیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ کے روز اپنے ایک حکم میں وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو بدھ کے روز شام پانچ بجے سے پہلے اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس سے ایک دن پہلے ہی مسلسل اکثریت کا دعویٰ کرنے والے پوار نے اپنا استعفیٰ دے دیا جس کے بعد فڑنویس مستعفیٰ ہو گئے اور حکومت گر گئی۔