عبدالستار نے کہا کہ میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد تمام سوالوں کے جواب دوں گا۔
'وزیراعلی سے ملاقات کے بعد تمام باتوں کو جواب دوں گا' - عبدالستار
صبح سے ہی مملکتی وزیر عبدالستار کے استعفی کی چرچا زور و شور چل رہی تھی لیکن شام میں شیوسینا کے رکن اسمبلی عبدالستار نے میڈیا کے روبرو آ کر معاملے کی وضاحت پیش کی۔
عبدالستار
انہوں نے کہا کہ 'ادھو ٹھاکرے کو اس معاملے میں تمام باتیں کہنے جا رہا ہوں کہ آخر استعفی کا ماجرا کیا ہے، ابھی میں کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے سکتا، پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے کے بعد ہی سب کچھ بتاؤں گا۔
عبدالستار نے کہا کہ 'میرا کنٹرول ماتوشری سے ہی ہے اور میں ماتوشری پر ہی سب بولوں گا، میرے استعفی کے بارے میں جس نے کہا ہے اسی سے میرے استعفی کی کی بابت سوال کیجئے۔