ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ، 'فریادی نے ان کے فرزند محمد معاذ منظور حسن ایوبی اور اہل خانہ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا۔'
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ، 'پولس نے مجھ کو گرفتار نہیں کیا بلکہ انھوں نے خود سپردگی کی۔ پولس اور کورٹ کی جانب سے کاروائی میں انھوں نے مکمل تعاون پیش کیا۔'
اس سلسلے میں ایڈوکیٹ عظیم خان نے کہا کہ، 'جس خاتون ٹیچر نے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی اور ان کے اہل خانہ پر الزام تراشی کی ہے اور جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج بھی ہوئی، لیکن اب تک سارے الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔'