مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بھیندر علاقے میں رہ رہے راجیو داس نے اپنے فیسبک پیج پر خودکشی کرنے کی جانکاری پوسٹ کی تھی'۔ تفصیلات کے مطابق' راجیو داس کی بیوی دہلی میں رہتی ہیں اور وہ ممبئی کے بھیندر علاقے میں رہتے ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان گذشتہ روز کسی بات پر تکرار ہوگئی جس کے بعد داس نے دلبرداشتہ ہوکر فیس بک پر خود کشی کے تعلق سے پوسٹ لکھ دی'۔
داس کے پوسٹ کو نہ ان کے کسی دوست نے پڑھا اور نہ ہی کسی قریبی رشتہ دار نے۔ لیکن خوش قسمتی سے آئر لینڈ میں بیٹھے ایک فیس بک افسر نے یہ پوسٹ پڑھ لی'۔ اس کے بعد فیس بک افسر نے دہلی پولیس سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور انہیں اس بابت مطلع کیا، دہلی پولیس نے ممبئی پولیس اور سائبر سیل کو یہ جانکاری دی۔ سائبر سیل نے یہ جانکاری نوگھر پولیس تھانے کو دی۔