اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Teachers Protest مالیگاؤں سے سینکڑوں اساتذہ ممبئی مظاہرے میں شامل - مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی

راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ کے بینر تلے ریاست بھر کے اساتذہ کا آزاد میدان میں گذشتہ 253 روز سے احتجاج جاری ہے۔ آج ممبئی آزاد میدان دھرنے میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی۔ اس دھرنے میں مظاہرین نے حکومت سے صد فیصد گرانٹ کا پُرزور مطالبہ کیا۔ Teachers Protest

مالیگاؤں سے سیکڑوں اساتذہ ممبئی مظاہرے میں شامل
مالیگاؤں سے سیکڑوں اساتذہ ممبئی مظاہرے میں شامل

By

Published : Nov 17, 2022, 1:29 PM IST

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی جانب سے 253 دنوں سے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع کے اساتذہ نے احتجاجی دھنرے میں شامل ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مالیگاؤں کے معلم افتخار احمد نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے حقوق یاد دلائے اور گزشتہ 22 سالوں سے بغیر تنخواہ کے درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کے باوجود حکومت کس طرح اساتذہ کے ساتھ بھید بھاؤ کررہی ہیں؟ ان ہی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ نے سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ برقرار رکھا۔ Hundreds Of Teachers From Malegaon Joined The Protest in Mumbai

مالیگاؤں سے سیکڑوں اساتذہ ممبئی مظاہرے میں شامل

وہیں معلم زاہد شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شندے اور وزیر تعلیم دیپک کیسر کر وزارت میں نہ ہونے سے ڈرافٹ فائنل ہونے میں آج تاخیر ہورہی ہے۔ آفیسران کاغذی کارروائی کو انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یکم نومبر سے پندرہ نومبر تک کیا کررہی تھی؟ اس طرح کے سوال بھی اساتذہ کر رہے ہیں۔تاہم اساتذہ تنظیم کے ذمہ داران نمائندہ وفد کے ساتھ وزارت میں نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ہزاروں اساتذہ گرانٹ کیلئے آزاد میدان دھرنے میں شامل ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہنگولی سے دوبارہ شروع

واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں مالیگاؤں تعلقہ اردو مراٹھی اساتذہ نے کثیر تعداد میں اپنی شرکت درج کی ۔ان میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،ثناء اسکول، مدر عائشہ، ڈی لائٹ، موحوم عابد علی، ایل وی ایچ، مدر آمنہ، سر سید، حجن قمروالنساء، ٹی ایم ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے لیڈیز جینٹس اساتذہ نے بڑے ہی جوش و خروش سے دھرنے میں شرکت کی۔Hundreds Of Teachers From Malegaon Joined The Mumbai Protest In Maharashtra

ABOUT THE AUTHOR

...view details