نواب ملک نے مطالبہ کیا کہ پولیس حراست میں نوجوان کی موت کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں اور غنڈہ گردی کرنے والوں پر فوری طور پر کارروائی کی جائے بصورت دیگر سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا جائے گا۔
نواب ملک نے انسانی حقوق کمیشن کے صدر ایم اے سعید اور ایڈیشنل سکریٹری وی کے گوتم سے ملاقات کر کے انہیں میمورنڈم دیا ہے۔
میمورنڈم میں نواب ملک نے کہا ہے کہ وڈالا ٹرک ٹرمنل پولیس اسٹیشن میں وجے سنگھ نامی نوجوان کی پولیس حراست میں مارپیٹ کی وجہ سے موت کی بات سامنے آئی ہے۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک، ویڈیو اس مارپیٹ کے بعد جب وجے سنگھ کی حالت خراب ہوگئی تو اس کو طبی مدد بھی میں ٹال مٹول کیا گیا۔
مہلوک نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس کی کوتاہی کی وجہ سے وجے سنگھ کی موت ہوئی ہے اس لیے اس معاملے میں ذمہ دار پولیس اہلکاروں نیز دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور وجے سنگھ کے اہلِ خانہ کو انصاف دیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وڈالا پولیس نے وجے نامی نوجوان کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں حراست میں لیا تھا اور حراست میں ہی وجے کی موت ہوگئی تھی۔