ریا ست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھارت کے سب سے بڑے ویر ہاؤس علاقے بھیونڈی میں واقع ہٹاچی نامی مشہور کمپنی کے اسپیر پارٹس کے ویر ہاوس میں دیر شام اچانک آتشزدگی کاحادثہ پیش آیا۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی دو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں عملہ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔
بھیونڈی میں خطرناک آتشزدگی مذکورہ ویر ہاوس میں لگنے والی آگ کے شعلے کئی کلو میٹر دور سے نظر آرہےتھے۔
ویڈیو دیکھیں،بھیونڈی میں خطرناک آتشزدگی فی الحال آتشزدگی میں کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔مگر ویر ہاوس میں رکھا لاکھوں روپے کے ایر کنٹیشن، فریز، دیگر الکٹرانک سامان کے اسپیر پارٹس خاکستر ہوگئے۔
جائے حادثہ پر مقامی پولیس کا عملہ پہنچ کرآگ کے وجوہات کی تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔ مگر آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے