اس حادثہ کی خبر موصول ہوتے ہی بھیونڈی کارپوریشن کی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں، عملہ اور واٹر ٹینکر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے مشقت کر رہے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے چاوندرا واقع کارپوریشن کے ڈمپنگ گراؤنڈ کے کچرے میں اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو اپنی زد میں لے لیا اور آگ کے شعلے اٹھنے لگے اور دھوئیں کے غبار سے اطراف کے مکینوں کو سانس لینے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔