اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے کیسے جرم کا راستہ اپنایا - مہاراشٹر نیوز

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے اور اس علاقے سے متصل آس پاس کی ساری بستیوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ یہ علاقے ہر لحاظ سے درست ہیں، لیکن ایک اور بات جو ہمیشہ اس علاقے کی شناخت بنی ہے وہ ہے انڈروورلڈ یعنی جرم کی دنیا۔ یہاں کی شناخت صرف داؤد ابراہیم ہی نہیں رہا بلکہ ارون گاولی، امر نائیک، اشون نائیک اور چھوٹا شکیل۔ یہ وہ لوگ ہیں، جو جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں رہے اور یہیں سے جرم کی دنیا میں قدم رکھا۔

ashwin naik
اشون نائیک

By

Published : Sep 25, 2020, 8:01 PM IST

ان سارے لوگوں کی تعلمی لیاقت بہت ہی معمولی رہی، لیکن اشون نائیک ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھا، جس نے جرم کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی بیرون ملک سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکا تھا۔ یہی نہیں وہ ایک ہونہار کھلاڑی بھی رہ چکا تھا، بامبے کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن رہنے والے اشون نائیک نے ایک سبزی بیچنے والے گھر میں جنم لیا۔

دیکھیں ویڈیو

رماکانت اچریکر کی شاگردی میں اشون نے کم عمری میں ہی رنجی ٹرافی سے وابستہ ہوا، لیکن جرم کے راستے پر چلنے کے بعد اشون نائیک جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں کے ان لوگوں میں اپنا نام درج کرایا۔ جن کی جرم کی دنیا میں دہشت تھی۔

یہ ایک واحد شخص تھا، جس نے جرم کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اعلی تعلیم یافتہ ہوا، باوجود اس کے اس نے کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت نہیں کہ بلکہ راستے بدل دئے اور جرم کی راہ پر چل پڑا۔

بامبے کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن رہنے والے اشون نائیک

مزید پڑھیں:

کنگنا نے اس بار پلوامہ کی مثال دی

اشون نائیک فی الحال جیل میں بند ہے، جبکہ جن لوگوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا وہ یا تو بھارت سے باہر ہیں یا تو دنیا سے چلے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details