ممبئی:جنوبی ممبئی میں مخدوش عمارتوں اور اُن کے مکین جس طرح سے پریشان ہیں اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہیں صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو نے ہاؤسنگ بِل کی ترمیم کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے بعد کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ مکین مہاڈا کو خود بیدار کریں اس سے وقت بچے گا۔ Repairing of Dilapidated Buildings in Mumbai
Dilapidated Buildings in Mumbai ممبئی کی مخدوش عمارتوں کی مرمت کیلئے ہاؤسنگ بِل میں ترمیم - ممبئی کی عمارتوں کی مرمت کے بل میں ترمیم
ممبئی میں مخدوش عمارتوں کی مرمت کے تعلق سے رکن اسمبلی امین پٹین نے ای ٹی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوش عمارتوں کے مکین کو چاہیے کہ مہاڈا سے رابطہ کر کے حکومتی اسکیم کے تحت بلڈنگ کی مرمت کروائیں۔ Housing Bill Amended for Mumbai
امین پٹیل نے کہا کہ اس دوران وہ اس میٹنگ میں شامل تھے جس میں اس ہاؤسنگ بِل کو لے کر اہم باتیں کی گئی تھیں۔ اس میٹنگ میں کئی پارٹیوں کے کے اراکین اسمبلی کی موجودگی تھے۔ اس بارے میں اُنہوں نے حکومت سے تفصیلی گفتگو کی اور بات پر زیادہ زور دیا کہ جنوبی ممبئی میں مخدوش عمارتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کبھی بھی حادثے کا شکار ہو سکتی ہیں ہیں اس لئے اس بِل میں ترمیم کرنا بے حد ضروری ہے۔ MHADA
امین پٹیل نے کہا عمارت میں مقیم لوگ اس بات کا انتظار نہ کریں کہ افسران اُن کی بلڈنگ کا جائزہ لینے کے لئے یہاں آئیں گے بلکہ وہ خود مہاڈا میں اپنی پریشانیوں کہ ذکر کرتے ہوئے اُنہیں بیدار کریں۔