پولیس جوان کی کورونا سے موت کے بعد وزیر داخلہ تھانے پہنچے - امول خود اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے
کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ بھارت میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے۔ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شاہو نگار پولیس تھانے میں تعینات پولیس اہلکار امول کلکرنی کی کورونا وائرس سے مو ت ہو گئی ہے ۔ پولیس اہلکار کے مو ت سے دل برداشتہ ہوکر ریاست کے وزیر داخلہ مذکورہ تھانہ پہنچے اور دیگر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

کرونا سے موت کے بعد وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پہنچے تھانے
ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پولیس تھانے پہنچنے کے بعد امول کلکرنی کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ دیشمکھ نے کہا کہ ممبئی ہی نہیں بلکہ بھارت کی پولیس فورس اس کورونا وبا کے خلاف جاری مہم میں صف اول میں کھڑی ہو کر اپنا تعاون پیش کر رہی ہے۔ ایسے جوانوں کی موت ہونے پر حکومت کی جانب سے مالی تعاون کیا جا رہا ہے .....
موت کے بعد وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پہنچے تھانے