اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دفعہ 370 ہٹانے کی مخالفت مہنگی پڑے گی' - مخالفت کرنے والوں کا اور ان کے بیانات کا ذکر ضرور

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'تاریخ میں جب بھی دفعہ 370 پر بحث ہوگی تو ملک کے مفاد میں کیے گئے فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کا اور ان کے بیانات کا ذکر ضرور ہوگا۔'

'دفعہ 370 ہٹانے کی مخالفت مہنگی پڑے گی'

By

Published : Oct 17, 2019, 5:54 PM IST


مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ 'بی جے پی جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی مخالفت اس روز سے کرتے آ رہی ہے جس روز ہماری پارٹی کا جنم ہوا تھا۔'

مودی نے کہا کہ 'یہ بھارتی سیاست کا سیاہ دن ہے۔کانگریس کے الگ الگ رہنما اس سلسلے میں بیان دے رہے ہیں کہ یہ عمل جمہوریت کے منافی ہے، ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی وغیرہ۔ یہ ہمارے مخالفین کی زبان ہے۔'

ایک رہنما نے کہا کہ یہ جمہوریت کے منافی ہے، ایک اور سینئیر رہنما نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے تو دیگر رہنما نے کہا کہ اس فیصلے سے قومی سلامتی کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ ہمارے مخالفین کی زبان ہے۔'

وزیراعظم نے کہا کہ 'ملک کے اتحاد و سالمیت میں کانگریس کو ہندو مسلمان نظر آتا ہے۔ کانگریس کہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ کانگریس کے ایک اور رہنما نے کہا کہ یہ ملک کو برباد کرنے والا فیصلہ ہے۔'

اس دوران مودی نے عوام سے سوال کیا کہ 'کیا ایسے بیان دینے والوں کو آپ معاف کریں گے؟'

واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 'میں کانگریس سے جواب چاہتا ہوں۔ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔کیا دوسرے ممالک میں بھی اس پر بحث ہوگی۔کیا آپ دوسرے ممالک میں بھی مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کریں گے؟ '۔

راج ناتھ سنگھ نےکانگریس پر مسئلہ کشمیر کو عالمی معاملہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details