پہلے دن ہی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا ہجوم رہا۔ تمام مقامات پر سیاحوں کی آن لائن بکنگ سسٹم کی شکایتیں کی گئی مشروط سیاحت کی اجازت کے باوجود سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اورنگ آباد: نو مہینوں بعد سیاحتی مقامات دوبارہ کھولے گئے - بی بی کے مقبرے میں سیاحوں کی آمد
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں اجنٹا کے غار ایلورہ کے غار سمیت تاریخی وسیاحتی مقامات دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
اجنٹا کے غار ایلورہ کے غار اور بی بی کا مقبرہ سمیت اورنگ آباد سرکل کے سیاحتی وتاریخی مقامات کو مشروط طریقے سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔پہلے دن منی تاج یعنی بی بی کے مقبرے میں سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے تاہم ایک دن میں صرف دو ہزار سیاح ہی کسی بھی سیاحتی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں ۔
ضلع کلکٹر کی ہدایات کے مطابق سیاحوں کے لیے کورونا وبا سے بچنے کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پہلے روز مقبرے کی سیر کو آنے والے دیگر ریاستوں کے سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی آن لائن بکنگ کے طریقہ کار اور رہنمائی نہ ہونے کی شکایت بھی کی ۔