اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش پر ہندو مسلم اتحاد کی مثال

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ہندو مسلم اتحاد کی بہت ساری مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اسی طرح شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر محمدیہ مسجد کے ذمہ داروں نے اپنے ہندو بھائیوں کے لیے شربت بنا کر ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کی ہے۔

By

Published : Feb 19, 2020, 11:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:46 PM IST

شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع ہندو مسلم ایکتا کی مثال
شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع ہندو مسلم ایکتا کی مثال

اورنگ آباد کے ہڈکو کارنر میں واقع محمدیہ مسجد کے نوجوانوں نے شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر شربت بنا کر اپنے ہندو بھائیوں کو پلایا ۔

برادران وطن کا کہنا ہے کہ 'شیواجی مہاراج صرف ہندوؤں کے نہیں تھے بلکہ وہ ہر مذہب کے تھے۔ وہ ہر مذہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلتے تھے اور تمام مذاہب کا احترام کرتے تھے۔ اس طرح کے پروگرام سکھاتے ہیں کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ رہنا چاہیے۔'

شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع ہندو مسلم ایکتا کی مثال

اس موقع پر کونسلر راجو وانکھیڑے نے کہا کہ یہاں کے لوگ ہر تہوار کو مل کر مناتے ہیں ، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش، شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش ہویا عید ملن کا پروگرام ، تمام لوگ مل کر تہوار مناتے ہیں۔

محمدیہ مسجد کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ شیواجی مہاراج اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر مسجد کی جانب سے لوگوں میں شربت تقسیم کریں گے تاکہ ذات پات کی طاقت رکھنے والوں کو یہ پیغام بھیجا جاسکے کہ شیواجی مہاراج نہ صرف ہندوؤں کا ہے بلکہ مسلمانوں کا بھی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details