اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cow Slaughter Issue in Malegaon مالیگاؤں میں ہندو آکروش مورچہ کے ساتھ امن مورچہ کا اہتمام - نتیش رانے بی جے پی رکن اسمبلی

گئوکشی کی مخالفت میں مالیگاؤں کے آؤٹر حلقہ میں آکروش مورچہ اور سینٹرل حلقہ میں امن مورچہ نکالا گیا۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی نتیش رانے نے متنازع بیان دیا۔ نتیش رانے نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی گائے کا قتل ہوگا تو ایک قصائی کا بھی قتل کیا جائے گا۔

Cow Slaughter issue in Malegaon
Cow Slaughter issue in Malegaon

By

Published : Jul 3, 2023, 2:00 PM IST

مالیگاؤں کے آؤٹر حلقہ میں آکروش مورچہ اور سینٹرل حلقہ میں امن مورچہ نکالا گیا

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں متعدد ہندو تنظیموں کی جانب سے آکروش مورچہ اور مالیگاؤں سینئرل حلقہ سے انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے امن مورچہ نکالا گیا۔ جب کہ آکروش مورچہ کی قیادت بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے اور امن مورچہ کی قیادت سابق میئر شیخ رشید کررہے تھے۔ آکروش مورچہ رام سیتو پل قلعہ کارپوریشن سے لےکر ایم ایس جی کالج تک لے جایا گیا۔ اور امن مورچہ جو آگرہ روڈ سے مہاتما گاندھی مجسمہ تک جانے والا تھا اسے پولیس نے وہیں روک دیا۔
آکروش مورچہ کے اسٹیج سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے متنازعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی گائے کا قتل ہوگا تو ایک قصائی کا بھی قتل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی کوئی ایک ایسی مثال بتائیں جس میں ہندو نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہو، یا کسی دوسرے مذہب میں مداخلت کرنے کی پہل کی ہو، ایسی کوئی بھی مثال نہیں ملے گی۔ مالیگاؤں کے تاریخی قلعہ کے اطراف اتی کرمن کسی منی پاکستان سے کم نہیں ہے۔ اگر جلد از جلد اس اتی کرمن کو کارپوریشن انتظامیہ نے نہیں ہٹایا تو ہم خود بلڈوزر کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آکروش مورچہ کے انعقاد کا مقصد ہندوتوا کی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ جب کہ انہوں نے آخر میں لوجہاد پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں دوسری جانب انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے زیراہتمام ہونے والے امن مورچہ کو پولیس نے یہ کہہ کر روک دیا کہ دوسری جانب آکروش مورچہ کا اختتام ہوا ہے اور ایسے میں دو سماج کے لوگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوجائیں گے جس سے شہر کے لاء اینڈ آرڈر کا بڑا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ جس کے بعد سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے امن مورچہ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندو آکروش مورچہ کی تیاری گزشتہ کئی روز سے چل رہی تھی۔ اگر ہم ان کے جواب میں مورچہ کا اعلان نہیں کرتے تو انہیں ایسا لگتا کہ مالیگاؤں کا مسلمان ڈر گیا ہے۔ جب کہ اس مورچہ سے مالیگاؤں کے مسلمانوں پر دباؤ بنانے اور ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آصف شیخ نے مزید کہا کہ ہم نے اس امن مورچہ سے منہ توڑ جواب دے دیا کہ اگر آپ مورچہ نکالو گے تو ہم بھی جمع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نمائندے کی پکڑ انتظامیہ پر ختم ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details