ممبئی:بمبئی ہائی کورٹ نے پونے 2010 جرمن بیکری دھماکہ معاملے میں گرفتار مرزا بیگ کو 13 برسوں کے بعد ضمانت دے دی ہے۔مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پونے بیکری دھماکہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایجنسی نے اُدگیر میں بیگ کی رہائش گاہ سے تقریباً 1.2 کلوگرام آر ڈی ایکس برآمد کیا تھا-
جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس گوری وی گوڈسے کی ڈویژن بنچ نے سماعت ختم کی اور 19 دسمبر 2023 کو بیگ کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا بیگ اس وقت ناسک سینٹرل جیل میں قید ہے اس سے پہلے بیگ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت کی عرضی رد کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔