اورنگ آباد:امریکی کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ایک خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے احمدآباد سے دوپہر 3:30 بجے اورنگ آباد ہوائی اڈے پر پہنچی۔وہ دو روزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچی ہیں۔ ایئرپورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کیے بغیر ہلیری کلنٹن گاڑی میں بیٹھیں اور ایلورا کیلئے روانہ ہوگئیں۔ ہلیری کلنٹن کے دورے کو لے کر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کی سیکیورٹی میں ممبئی پولیس کے ساتھ ساتھ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی کے بھی افسران بھی شامل ہیں۔
Hillary Clinton In Aurangabad امریکی کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دوروزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچیں - مشہور ایلورا کے غاروں اورگھشنیشور مندر
امریکی کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ایک خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعہ اورنگ آباد کے دو روزہ دورے پر پہنچی جہاں وہ مشہور ایلورا کے غاروں اور گھشنیشور مندر کا دورہ کریں گی۔ Hillary Clinton In Aurangabad
یہ بھی پڑھیں:Urdu Language Overlooked In Kokan Fair ممبئی کوکن میلے سے اُردو زبان پوری طرح سے نظرانداز
کل وہ اورنگ آباد کے مشہور ایلورا کے غاروں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ گھشنیشور مندر بھی جائیں گی۔ ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ وہ مقامی باشندوں سے ملاقات کریں گی۔ ہلیری کلنٹن کا ایلورا میں پروگرام ہونے کے بعد وہ 9 فروری کو دوپہر 12 بجے کے قریب اپنے خصوصی طیارے سے وارانسی کے لئے روانہ ہوں گی۔ ہلیری کلنٹن کے دورے کو دیکھتے ہوئے زیڈ پلس سکیورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اُن کے پرسنل باڈی گارڈ بھی موجود ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے اُن کے آنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ بتایا گیا کہ ہیلری کلنٹن سیلف ایمپلوڈ ویمن ایسوسی ایشن کے پروگرام کے لئے احمد آباد پہنچی تھیں۔ انہوں نے احمدآباد کی خواتین سے ان کے کام کے بارے میں بات چیت کی تھی۔