اردو

urdu

By

Published : Jul 4, 2021, 2:16 PM IST

ETV Bharat / state

حجامہ کے مختلف فوائد پر تفصیلی رپورٹ

حجامہ ایک قدیم علاج ہے اور محمد صلی اللہ علیہ کی سنت بھی ہے، اس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے مختلف حصوں سے فاسد خون کو نکال کر متعدد بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ لفظ حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے ماخوذ ہے جس کے معنی کھینچنا یا چوسنا ہے اس عمل میں جسم کے الگ الگ حصوں سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔

hijama treatment
hijama treatment

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں سے تعلق رکھنے والے حجامہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر فروغ عابد نے اس تعلق سے بتایا کہ حجامہ چاند کی تین تاریخ یعنی کہ 17، 19 اور 21 کو کرانا افضل ہے اور اس میں کئی فوائد پوشیدہ ہیں۔

hijama treatment

انھوں نے بتایا کہ مریض کو پہلے ضرورت کے مطابق کپ لگائے جاتے ہیں اور اس کے بعد ان مقامات پر کٹ لگاکر دوبارہ کپ لگادیے جاتے ہیں، جس میں فاسد خون آہستہ آہستہ جمع ہوتا ہے اور اس کے بعد کپ نکال کر مریض کے ان مقامات کو دوائیوں سے صاف کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حجامہ سے خون صاف ہوتا ہے اور شریانوں پر اس کے حیران کن مثبت اثرات ہوتے ہیں، اس کے علاوہ زیرکمر میں ہونے والی اکڑن سے بھی راحت ملتی ہے، آنکھوں کی بیماریوں کا بھی اس کے ذریعہ علاج کیا جاتا ہے، فشار خون میں آرام دیتا ہے، اس کے علاوہ زخموں میں یہ کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فروغ عابد نے بتایا کہ حجامہ کے ذریعہ بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، کمر درد، مائگرین، قبض، بواسیر، گنجان پن، الرجی سمیت متعدد بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے-:

ABOUT THE AUTHOR

...view details