اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھانے ریلوے اسٹیشن پر ہائی وولٹیج ڈرامہ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ضلع تھانے کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص اوور ہیڈ تار کے کھمبے پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے وہاں افرا تفری مچ گئی۔

By

Published : Aug 14, 2019, 11:12 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:13 AM IST

تھانے ریلوے اسٹیشن پر ہائی وولٹیج ڈرامہ

تھانے ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک نوجوان اوور ہیڈ وائر کے کھمبے پر چڑھ گیا لیکن فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کاروائی سے اسے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔

تھانے ریلوے انتظامیہ افسران نے مذکورہ شخص کو نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ کو بلانا پڑا۔

تھانے ریلوے اسٹیشن پر ہائی وولٹیج ڈرامہ، ویڈیو

فائر بریگیڈ عمل کافی مشقت کے بعد اس شخص کونیچے اتارنے میں کامیاب رہا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا نام رامپال ہے جو جھارکھنڈ سے تعلق رکھتا ہے اور معاش کی تلاش میں ممبئی آیا لیکن روزگار نا ملنے سے پریشان ہوگیا اور اس نے اس طرح کی حرکت کی۔

رامپال کی اس طرح کی حرکت کی وجہ سے لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت کچھ وقت کے لیے متاثر رہی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:13 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details