اور نگ آباد شہر میں گذشتہ کئی روز سے اورنگ آباد تبد یلی نام کا مسئلہ سرخیوں میں چھایا ہوا ہے اسی دوران اب اورنگ آباد ضلع کے کلکٹر آستیک کمار پانڈے نے ہائی کورٹ کے آئندہ سنوائی تک محکمہ محصول و دیگر محکموں سے متعلقہ کسی بھی دفتر میں اورنگ آباد نام تحریر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لہذا تبدیلی نام کا مسئلہ دوبارہ موضوع بحث بن گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اور نگ آباد تبدیلی نام کو منظوری ملتے ہی کچھ سرکاری دفاتر نے سنبھا جی نگر نام لکھنا شروع کر دیا تھا، جبکہ ہائی کورٹ نے آننده حکم تک محصول و دیگر محکموں سے متعلقہ کسی بھی دفتر میں اورنگ آباد نام میں تبدیلی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، اس بناء پر عدالت کی اس ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم ضلع کلکٹر آستیک کمار پانڈے نے تمام دفاتر کے سربراہان اور شعبہ کے ذمہ داران کو دیا ہے۔