مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اردو ساہتیہ اکیڈمی کے زیراہتمام ہر برس ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرہ نہیں ہو سکا۔ کیونکہ حکومت نے عوام کی کثیر تعداد کو لے کر پابندی عائد کی تھی۔ اس لیے گزشتہ دو برسوں میں صرف مشاعرہ ہی نہیں بلکہ اس طرح کی کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔ Mushaira held at Gateway of India on 26th January
رواں برس اردو ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام گیٹ وے آف انڈیا پر مشا عرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اور حکومت نے اس کے لئے لیے پندرہ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ اردو کی سرگرمیوں کو لے کر کے حکومت ہر برس تقریباً سوا کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرتی ہے جس میں سے مشاعرے کے لیے پندرہ لاکھ روپے مختص کیے جاتے ہیں۔ یہ مشا عرہ 2013 سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے سی ای او شعیب ہاشمی نے بتایا کہ اس بار مشاعرہ گیٹ وے آف انڈیا پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اور اس کے لیے لیے فنڈ بھی حکومت کی جانب سے ریلیز جاری کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چند مراحل کی تکمیل کے بعد مشاعرہ کے انعقاد کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔