بالی وڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی عید کی خوشی برقرار رہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان لاک ڈاؤن کے دوان زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے اب رمضان کے مہینے میں مزید افراد کو امداد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے او راس کے لیے انہوں نے اپنی ٹیم سے بات بھی کی ہے۔
رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کریں سلمان خان رمضان کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو مدد پہنچانا چاہتے ہیں، ان دنوں سلمان اپنے پنویل فارم ہاؤس پر ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی میں سلمان کی غیرموجودگی میں ان کے والد سلیم خان غریبوں کو کھانہ پہنچانے کے کام کی نگرانی کررہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ سلمان نے اپنی ٹیم سےکہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جہاں تک ممکن ہو، ہر ضرورت مند کو کھانا پہنچایا جائے۔
سلمان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کے دیہاتوں میں بھی کھانے پینے کا انتظام کیا ہے، جس سے تقریباً 2500 خاندانوں کی ضروریات پوری ہوئی ہیں۔