اردو

urdu

By

Published : Mar 8, 2021, 6:23 PM IST

ETV Bharat / state

خودکشی پر قابو پانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری

خودکشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری کی گئی ہے۔

خودکشی پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری
خودکشی پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے شہر میں خودکشی کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

چندرکانت کھانڈوی نے خودکشی کے بارے میں اسلامک نقطہ نظر سے بتایا کہ مذہب اسلام میں خودکشی کرنا سنگین جرم اور بہت ہی سخت گناہ و عذاب کا باعث ہے۔

موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ خودکشی کے حادثات یا خودکشی کی کوشش جیسی کی اطلاع فوری طور پر پولیس انتظامیہ کو دی جائے۔

اطلاع دینے کے لیے پولیس انتظامیہ نے اعلی افسران کا ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر خواتین خودکشی پر مجبور ہوں یا اس کے لیے کوئی اسے اکسا رہا ہو تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں اور اس بات کی اطلاع ڈی وائی ایس پی لتا کو دیں۔

شہر سے خودکشی کے معاملات کو ختم کرنے کے لیے عوام پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

عوام کو اطمنان دلایا گیا کہ رابطے کے بعد شہریوں کی شکایات یا پریشانیوں کا بروقت خیال کیا جائے گا اور فوری طور پر ان کی مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بالخصوص اقلیتوں میں خودکشی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جن میں کم عمر کی لڑکیوں کی تعداد سر فہرست ہے۔

چند روز قبل گجرات کی ایک خاتون نے مبینہ طور پر جہیز کے نام پر ہراساں کئے جانے پر خودکشی کر لیا تھا۔ جس کے بعد قومی سطح پر میڈیا میں اس خبر نے خوب سرخیاں بٹوریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details