اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں صبح سے موسلا دھار بارش - سندھوڈور اضلاع میں تیز ہواو ں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کونکن کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سے موسلا دھار بارش کے باعث کہیں کہیں ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

mumbai rains'
mumbai rains'

By

Published : Jul 3, 2020, 8:02 PM IST

ممبئی اور نواحی علاقوں کے علاوہ تھانہ، پال گھر، رائے گڑھ، رتناگری اور سندھوڈور اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

برہن ممبئی میٹروپولیٹن بلدیہ (بی ایم سی) ڈیزاسٹر کنٹرول حکام نے بتایا 'جنوبی ممبئی کے بیشتر علاقوں میں چار سینٹی میٹر سے چھ سینٹی میٹر تک بارش ہوئی جس کے باعث بعض مقامات پر پانی جمع ہوا ہے اور ٹریفک میں خلل پڑا ہے'۔

شدید بارش کی وجہ سے کف پریڈ، بھولا بھائی ڈیسائی روڈ، ورلی، دادار، پریل، چیرا بازار، مسجد بندر اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے۔

مضافاتی علاقوں میں، اندھیری سب وے پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک رک گئی اور ساتھ ہی بوریولی، ملاڈ اور جوگیشوری علاقوں میں گاڑیوں کی رفتار بھی کم ہوگئی۔

ملندڈ، بھانڈوپ اور پوئی میں بھی اچھی بارش ہوئی، لیکن ابھی تک عام زندگی میں خلل آنے کا کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ممبئی کے محکمہ موسمیات کے مطابق، 'ممبئی اور کونکن میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس سے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جب تک وہ ضروری نہ ہو باہر نہ جائیں'۔

محکمہ موسمیات نے شمال جنوب مہاراشٹرا کے علاوہ ساحلی کونکن کے بیشتر علاقوں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تیز بارش کا انتباہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details