ممبئی میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے ممبئ کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیاہے ممبئ کے دادر ہند ماتا پریل جیسی۔ جگہیں جہاں گھروں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ممبئ مضافات میں بھی پانی بھرنے کی وجہ سے لوکل ٹرین اور ٹرافک نظام پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے مزید بارش کے امکان ہیں۔ ممبئی اورچند متصل اضلاع میں پیر،منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی اور اس بھاری بارش کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ممبئی کے علاوہ تھانے، پونے ، رائے گڑھ اور مہاراشٹر کے رتناگری اضلاع کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ شہر میں ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام دفاتر آج بند کردیئے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی شہر میں پیر کی صبح 8 بجے سے آج صبح 6 بجے تک 230.06 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں بالترتیب 162.83 اور 162.28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔