ایک ہفتہ سے جاری موسلادھار بارش نے ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینز کو زبردست متاثر کیا ہے.
ممبئی میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، عام زندگی مفلوج کرلا سے آگے جانے والی سبھی ٹرینوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ممبئی سے کلیان کی سمت آنے والی لوکل ٹرین دو گھنٹے کی تاخیر سے چلایا جارہا ہے اور ریلوے انتظامیہ عام دنوں میں چلنے والی ٹرینز کے بجائے اسپیشل ٹرین چلا رہا ہے.
ممبئی میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، عام زندگی مفلوج ٹرینز کی گھنٹوں تاخیر کے سبب سبھی اشٹیشنوں پر مسافروں کا زبردست ہجوم دیکھا جارہا ہے اور مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کرلا، ودیاویہار، گھاٹ کوپر تھانے کلیان ،ڈومبیولی ،الہاس نگر ریلوے اشٹیشنز مسافرین سے بھرے ہوئے ہیں۔شدید بارش کی وجہ سے بھیونڈی کی کامواری ندی میں تغیانی ہے اور ندی خطرے کے نشان سے اپر بہہ رہی ہے۔بھیونڈی شہر سے ملحق کھاڑی پار رسولہ کا علاقے کا رابطہ پوری طرح ٹوٹ گیا ہے اور بھیونڈی شہر کا ممبئی ناسک شاہراہ سے رابطہ بند ہوچکا ہے۔ بارش کا زبردست پانی بھر جانے کے سبب پولیس انتظامیہ نے اس شاہراہ کو مکمل طور سے بند کردیا ہے.بھیونڈی تعلقہ سے گزرنے والی کالو ندی اور بھاتسا ندی میں آئی زبردست تغیانی کے سبب کئی گاؤں سے آمد و رفت کا سلسلہ پوری طرح بند ہے.کلیان، بدلا پور امبرناتھ میں علاقے سے گزرنے والی الہاس ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔بھیونڈی شہر کے نشیبی علاقے مہاڑ کالونی، تکیہ امانی شاہ، عیدگاہ روڑ، شیلار، کھاڑی پار رسولیآباد علاقوں میں چار فٹ سے زیادہ پانی داخل ہونے سے ان علاقوں میں رہنے والے مکین محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں.