اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں رات بھر بارش، ریڈ الرٹ جاری - red alert in mumbai

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے بعد آج ریاست مہاراشٹر کے درالحکومت ممبئی اور پونے میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

Maharashtra: Heavy rains lash Pune and mumbai
ممبئی میں رات بھر موسلادھار بارش، ریڈ الرٹ جاری

By

Published : Oct 15, 2020, 7:49 AM IST

Updated : Oct 15, 2020, 8:07 AM IST

ممبئی میں آج دن بھر موسلادھار بارش ہونے کی وارننگ دی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ رات بھر ہوئی بارش کی وجہ سے ممبئی کے بائیکلہ، ہندماتا، کرلا اور کنگ سرکل سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

ممبئی میں رات بھر موسلادھار بارش

ممبئی میں سائن پولیس اسٹیشن کے پاس کئی فٹ پانی بھر گیا ہے تو پونے کی سڑکوں پر دریا دیکھنے کو ملی۔

پونے میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پونے کے کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پونے میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع

انداپور میں مقامی لوگوں نے ایک شخص کو جے سی بی کی مدد سے بچایا جو موسلادھار بارش کی وجہ سے بہہ گیا تھا۔

ایک شخص کو جے سی بی کے ذریعے بچایا گیا

تلنگانہ، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں بارش کی وجہ سے اب تک 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہاراشٹر کے ضلع شولاپور کے پنڈھر پور میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

پونے کے ایس ڈی او کے مطابق پونے میں موسلادھار بارش کے دوران نمگاؤں کیتکی ولیج میں 40 افراد کو بچایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر 15 افراد کو بچانے کا کام جاری ہے۔ نیز انداپور میں گاڑی کے ساتھ بہہ جانے والے دو افراد کو بھی بچایا گیا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سڑکیں زیر آب ہیں و مختلف علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔

تلنگانہ حکومت نے بارش کے نتیجے میں گریٹر حیدرآباد میں آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) کے اندر بدھ اور جمعرات کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ شہری ترقیاتی سکریٹری اروند کمار نے تمام نجی اداروں، دفاتر اور غیر ضروری خدمات میں تعطیل کا اعلان کیا اور گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Last Updated : Oct 15, 2020, 8:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details