ڈویژنل کمشنر آفس نے آج بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسطا 10.84 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
مراٹھ واڑہ میں تین روز سے مسلسل بارش - اورنگ آباد
مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثر ہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ تین روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔
مراٹھ واڑہ میں تین روز سے مسلسل بارش
اورنگ آباد ضلع میں سب سے زیادہ 28.58 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ اس کے بعد جالنا (16.55 ملی میٹر)، لاتور (13.57 ملی میٹر)، پربھنی (7.72 ملی میٹر) ، بیڈ (6.92 ملی میٹر)، عثمان آباد (5.48 ملی میٹر)، ہنگولی (3.67 ملی میٹر) اور ناندیڑ میں ایک ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ یکم جون سے مراٹھواڑہ میں کل اوسطا 188 ملی میٹر بارش ہوئی۔