پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں رک رک کر ہونے والی موسلادھار بارش سے نالے اُبل پڑے جس کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔میونسپل انتظامیہ کے نالے صفائی کے سبھی دعوؤں کی قلعئی کھول کر رکھ دی ہے۔نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
تھانے اور مضافات میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب - بھیونڈی کی خبریں
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور مضافات کے تھانے کلیان ،بھیونڈی اور ممبرا میں گزشتہ چار دنوں سے ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی۔
واضح رہے کہ منگل کو ہوئی رک رک کر تیز موسلا دھار بارش نے میونسپل اہلکاروں کی نااہلی اور اپنے فرض کے تئین مجرمانہ غفلت کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔نالوں کے اندر کے کچرے کی صفائی نہ ہونے کے سبب گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔کوڑے کرکٹ اور گندے پانی نے اس قدر تعفن پیدا کردیا ہے کہ شہریوں کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے۔
بارش کے سبب کلیان ناکہ،گوپال نگر،پدمانگر،تین بتی،بھاجی مارکیٹ،کنیری،عید گاہ روڈ،کالو بائی چال،بھوئیواڑہ،سوداگر محلہ،کامت گھر،مہاڈا کالونی اور کھاڑی سمیت بیشتر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔جس سے لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔