ضلع عثمان آباد میں اوسطاً سب سے زیادہ 25.4 ملی میٹر اور اس کے 13 بلاک میں 65 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالانکہ ضلع بیڑ میں اوسطاً 19.1 ملی میٹر اور اس کے چار بلاکس میں 65 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب مراٹھواڑہ خطے کے اضلاع لاتور، عثمان آباد اور بیؑ میں زبردست بارش ہوئی۔
rain
ضلع لاتور میں 13.4 ملی میٹر، پربھنی میں 9.8 ملی میٹر، ہنگولی میں 7.8 ملی میٹر، جالنہ میں 5.8 ملی میٹر، ناندیڑ میں 4.3 ملی میٹر اور اورنگ آباد میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مراٹھواڑہ علاقے میں امسال اوسطاً 915 ملی میٹر کل بارش درج کی گئی جو کہ سالانہ بارش 648 ملی میٹر کے مقابلے 118 فیصد ہے۔
ان اضلاع میں موسلا دھار بارش سے کئی ہیکٹیئر فصل تباہ ہو گئی ہے۔ تینوں اضلاع کی ندیاں اور آبپاشی پروجیکٹ صد فیصد پانی بھر گیا ہے۔