اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی اور تھانے میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب - نشیبی علاقے زیر آب

عروس البلاد ممبئی سمیت تھانے، رائے گڑھ میں بحرعرب میں طوفان کے اثر سے موسلادھار بارش کا سلسلہ آج صبح سے شروع ہوگیا،شہر کے نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ممبئی اور تھانے میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

By

Published : Nov 8, 2019, 9:48 AM IST

جنوبی ممبئی میں بھنڈی بازار، دادر، پریل ،سائن،انٹاپ ہل، سائن، سانتاکروز قلابہ، بوریولی، کاندیولی اور تھانے شہر کے نوپاڑہ ، ورتک نگر، مان پاڑہ میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔آج صبح سویرے سے جاری بارش ابھی تھمی نہیں ہے۔

دفتر موسمیات کے مطابق سمندر میں طوفان نرم پڑگیا ہے،لیکن دباؤ کی وجہ سے بارش شروع ہے۔امسال ممبئی میں جون سے بارش نے رکنے کا نام نہیں لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details