اورنگ آباد تبدیلی نام معاملہ پر چودہ جون کو سماعت اورنگ آباد:اورنگ آباد نام تبدیلی والا معاملہ بامبے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے شہر کے نام کو لے کر آگلی سماعت کی سنوائی 14 جون تک محفوظ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد تبدیلی نام کے خلاف کئی پٹیشن داخل کی گئی اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی گیا تھا لیکن کورٹ نے اس معاملے کو خارج کر دیا تھا۔ اورنگ آباد شہر تبدیلی نام کا مقدمہ بامبے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ معاملہ کی سنوائی 7 جون کو رکھی گئی تھی لیکن عدالت نے اس کی تاریخ میں اضافہ کر دیا۔ اب معاملہ کی اگلی سنوائی 14 جون کو ہوگی، اس طرح کی معلومات وکلاء کی جانب سے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد تبدیلی نام کے خلاف کئی پٹیشن داخل کی گئی، جس میں اورنگ آباد تبدیلی نام کمیٹی کی جانب سے بھی پٹیشن داخل کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس کے علاوہ کانگریس کے سابقہ شہر صدر ہشام عثمانی و دیگر کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ جس پر 7 جون کو سماعت کرنے کا عدالت نے فیصلہ کیا تھا، 7 جون کو کیس بورڈ پر نہیں تھا، جس پر پٹیشنرس کے وکلاء نے عدالت کو اس سے آگاہ کیا، جس کے بعد دو پہر 2:30 بجے اس معاملہ کو لے کر بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور اگلی سماعت 14 جون کو ہو گی اس طرح کی ہدایت دی گئی۔
واضح ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کی این او سی مرکزی حکومت نے دی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد کئی سارے دفاتر پر اورنگ آباد کا نام تبدیل کر کے چھتر پتی سنبھاجی نگر کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد کئی سارے لوگوں نے اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف مہم چلائی اور کچھ لوگوں نے بمبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ داخل کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے اپنی سنوائی میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے پر فی الحال اگلی سماعت تک روک لگائی ہے۔