اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Muntajibuddin حضرت منتجب الدین چشتی کے عرس کا آغاز

خلدآباد میں حضرت منتجب الدین چشتی المعروف زرزری زر بخش دولہا کے سات سو چھتیس ویں عرس تقاریب کا آغاز ہوچکا ہے جِس میں صندل مالی، سیرت النبی کے جلسے، سیمینار، مشاعرہ، میلاد شریف اور محفل سماع کا اہتمام ہوتا ہے، بتادیں کہ چشتیہ سلسلے کے معروف بزرگ کے عرس میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ Urs of Hazrat Muntajibuddin

حضرت منتجب الدین چشتی کے عرس کا آغاز
حضرت منتجب الدین چشتی کے عرس کا آغاز

By

Published : Oct 7, 2022, 6:27 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہا راشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے خلد آباد میں حضرت منتجب الدین چشتی المعروف زرزری زر بخش دولہا کے سات سو چھتیس ویں عرس تقاریب کا آغاز ہوچکا ہے ۔کورونا وبا کے سبب مہاراشٹر میں دو سال تک مذہبی مقامات پر ویرانی چھائی رہی، مساجد اور مذارات پر حاضری کی بھی اجازت نہیں تھی، چونکہ اب وبا کا زور ختم ہوگیا ہے اس لیے مذہبی مقامات کو پوری طرح سے کھول دیا گیا ہے۔ عرس تقریب بڑے ہی دھوم دھام سے منائی جارہی ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پوری مدد کی جا رہی ہے۔

حضرت منتجب الدین چشتی کے عرس کا آغاز

چشتیہ سلسلے کے معروف بزرگ حضرت منتجب الدین چشتی کے عرس کی تقاریب تین ہفتوں تک یعنی بارہ ربیع الاول تک جاری رہتی ہیں، اس تقاریب میں بلا لحاظ مذہب وملت لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، ان تقاریب میں ادبی اور ثقافتی پروگرام بھی ہوتے ہیں۔ سیرت النبی کے جلسے، مشاعرہ، میلاد شریف اور محفل سماع کا اہتمام ہوتا ہے۔ Urs Of Zar Zari Zar Baksh

خلد آباد درگاہ حد کلاں اور حد خورد کی جانب سے یوم رحمت الالعالمین کے موقع پر پیغمبر اسلام کے پیرہن مبارک کی زیارت کروائی جاتی ہیں اس مرتبہ زیارت کا سلسلہ فجر کی نماز کے بجائے ایک روز قبل عشاء کی نماز کے بعد سے ہی شروع ہوجائیگا جس میں ملک بھر کے عقیدت مند شامل ہوتے ہیں ۔ Urs of Hazrat Muntajibuddin

گزشتہ تین سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عرس کی مشروط اجازت دی گئی تھی لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے جب ضلع انتظامیہ عرس میلے کے لیے پوری اجازت دی ہے جس کے بعد خلدآباد بڑی تعداد میں عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اورنگ آباد: خلدآباد کی کھاجہ مٹھائی ملک بھر میں مشہور

ABOUT THE AUTHOR

...view details