ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں دو سال کے بعد کورونا وبا سے ہر طرح کی کھلی چھوٹ ریاستی حکومت نے دے دی ہے۔ جس کے بعد کاروباری طبقہ خوش ہے، ساتھ ہی بازار میں رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ افطاری کی خریداری کرنے آئے عوام نے بھی حکومت کے اقدام کی ستائش کی جب کہ امسال مساجد کے دروازے بھی مکمل گنجائش کے ساتھ کھول دیے گئے ہیں اور عبادتوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک سے چند روز قبل ہی مہاراشٹر حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں میں رعایت اور کاروبار کے لیے کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ جس سے عوام خصوصاً تاجروں میں خوشی پائی جا رہی ہے۔ شہریان حکومت کے اس اقدام کی ستائش کررہے ہیں، ساتھ ہی یہ دعا بھی کررہے ہیں کہ پھر سے کورونا وبا اپنے پیر نہ پھیلائے۔
Relaxation in Corona Guidelines: کورونا پابندیوں میں رعایت سے عوام میں خوشی کی لہر - کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں ختم
ماہ رمضان المبارک سے چند روز قبل مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کو ختم کر دیا گیا جس سے عوام خاص طور پر تاجروں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے کیوں کہ گزشتہ دو برسوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار بُری طرح متاثر ہوئے تھے۔ Businesses Badly Affected by Coronavirus
![Relaxation in Corona Guidelines: کورونا پابندیوں میں رعایت سے عوام میں خوشی کی لہر کورونا پابندیوں میں چھوٹ سے تاجر طبقہ خوش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14973667-107-14973667-1649508932593.jpg)
کورونا پابندیوں میں چھوٹ سے تاجر طبقہ خوش
کورونا گائیڈ لائنز سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد بازاروں میں رونق لوٹ آئی ہے، مسجدوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں جہاں عبادتوں کے ساتھ ساتھ سحری و افطار کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ روزہ داروں کا کہنا ہے کہ اس مہینے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی تو سال بھر رحمتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ Markets thrive After relaxation in Corona Guidelines