ممبئی: ممبئی سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان مختار عباس نقوی نے 18.6.22 ہفتہ کو روانہ کیا، اس دوران ممبئی کا چھتر پتی شیوا جی بین الاقوامی ہوائی اڈہ لبیک اللہم لبیک کے نعروں سےگونج اٹھا اس موقع پر عازمین حج اور ان کے رشتہ دار انتہائی جذباتی نظر آئے، یہ روحانی مناظر دیکھ کر سبھی کی آنکھیں نم ہوگئی۔ Hajj is not expensive even after the subsidy is over: naqvi
اس نوقع پر مختار عباس نقوی نے دعویٰ کیا کہ حج سبسڈی کے خاتمے سے حج کے اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، آج دوسال کے بعد حج کے لئے روانگی ہورہی ہے، سعودی عرب حکومت نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی ہے۔
Hajj 2022: سبسڈی خاتمے کے بعد بھی حج مہنگا نہیں ہوا:مختار عباس نقوی - حج 2022
وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے 18.6.22 ہفتہ کو ممبئی سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کو روانہ کیا، اس دوران ممبئی کا چھتر پتی شیوا جی بین الاقوامی ہوائی اڈہ لبیک اللہم لبیک کے نعروں سےگونج اٹھا۔ Hajj is not expensive even after the subsidy is over: naqvi
سبسڈی خاتمے کے بعد بھی حج مہنگا نہیں ہوا:مختار عباس نقوی
واضح رہے کہ ممبئی مرکز سے حج پر جانے والے اس پہلے قافلے میں مہاراشٹر کے 410 / عازمین حج شامل ہیں جن میں 207 مرد عازمین حج اور 203 خواتین عازمین حج ہیں۔ ممبئی مرکز سے تقریباً آٹھ ہزار ( 8000 ) عازمین حج انیس ( 19 ) پروازوں کے ذریعہ حج 2022 پر جائیں گے۔