Haji Ali Dargah ہائی ٹائیڈ کے پیش نظر حاجی علی میں داخل ہونے کے اوقات میں تبدیلی - عید ہفتے سے قبل حاجی علی درگاہ میں اوقات کی تبدیلی
رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ہی عید اور اس کے بعد پورے ہفتے حاجی علی درگاہ و اطراف میں ہجوم زیادہ رہتا ہے۔ اس لیے درگاہ انتظامیہ کمیٹی نے ہائی ٹائیڈ کو لے کر درگاہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ Haji Ali Dargah Entry Time Changes
ممبئی: حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے حاجی علی درگاہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے اوقات میں تبدیلی کے بارے میں بتایا کہ اگر اتوار کو عید منائی جائیگی تو درگاہ میں ہائی ٹائیڈ کے سبب کچھ گھنٹوں کے داخلے پر روک لگا دی جائے گی، تاکہ بھیڑ پر قابو پایا جا سکے اور اس دوران کوئی حادثہ نے پیش آئے۔ ممبئی میں اگر سنیچر کو عید منائی گئی تو اتوار کو باسی عید ہوگی اور اس روز لاکھوں کی تعداد میں زائرین حاجی علی درگاہ زیارت کے لیے آتے ہیں۔ جانکاری کے مطابق 23 اپریل کو دوپہر 12 بج کر 45 منٹ سے دوپہر3 بج کر 45 منٹ کے درمیان 3 گھنٹوں تک حاجی علی درگاہ میں زائرین داخل نہیں ہو پائین گے۔
سنیچر 22 اپریل کو سمندر میں ہائی ٹائیڈ کے سبب دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک درگاہ کا داخلی صدر دروازہ بند کر دیا جائے گا۔ جب کہ اتوار یعنی 23 اپریل کو دوپہر 12 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 3 بج کر 450منٹ کے درمیان لوگوں کو حفاظتی نقطہ نظر سے درگاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ درگاہ ٹرسٹ انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ ہجوم میں اس بات کا خیال رکھیں کی ہائی ٹائیڈ کے مقررہ وقت میں درگاہ یا اس کے اطراف کہیں بھی نہ ٹھہریں۔ درگاہ میں کسی طرح کی دقت ہو تو وہ وہاں موجود والنٹیئر سے رابطہ کریں۔ ممبئی پولیس کے افسران کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ہر جگہ درگاہ ٹرسٹ کے والنٹیئر کی موجودگی رہے گی کسی قسم کی افواہ یہ بھگدڑ کا حصہ نہ بنیں۔ ہائی ٹائیڈ میں سمندر کے داخلی حدود اور درگاہ کے آگے سمندری حصے میں بلکل بھی نہ جائیں۔ اکثر لوگ سمندر کے کافی اندر چلے جاتے ہیں اور اس دوران پانی زیادہ ہونے کے سبب اور تیز لہروں کے سبب وہ ساحل تک پہنچنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ ایسے میں وہ کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے اندر جانے سی گریز کریں اسکے علاوہ درگاہ میں کام سے کم وقت گزاریں۔
مزید پڑھیں: