اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام - Maharashtra

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں رواں برس کے عازمین حج کے لیے خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے دو روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام

By

Published : Jun 29, 2019, 9:53 PM IST

اس تربیتی نشست میں عازمین حج کو سفر حج کے دوران احرام باندھنے کا سنت طریقہ، عرفات سے مزدلفہ تک کی سعی اور قربانی جیسے حج کے امور کی تفصیلی جانکاری دی گئی۔

عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام

اس کے علاوہ سفر حج کے دوران درپیش دشواریوں کا سامنا کرنے کے طریقے بھی بتائے گئے۔

جامع مسجد کے سعید ہال میں جاری اس نشست میں ماہرین نے انتہائی سادہ اور آسان انداز میں عازمین کی رہنمائی کی۔

حج کے موقع پر احرام باندھنے کا طریقہ عملی طور پر پیش کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے اس برس ایک ہزار سے زائد افراد حج کے فرائض کی ادائگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد سے جدہ کے لیے پہلی فلائٹ 22 جولائی کو روانہ ہوگی۔

خدمت حجاج کمیٹی کے کارگزار صدر مرزا رفعت بیگ نے لوگوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'اورنگ آباد کے عازمین سات فلائٹ کے ذریعہ جدہ پہنچے گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details