اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 اورنگ آباد میں عازمین حج کی بے لوث خدمت کی گئی

ملک بھر سے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جانے والے عازمین حج کے قافلے تقریبا روانہ ہوچکے ہیں۔ Haj 2023

Breaking News

By

Published : Jun 20, 2023, 7:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد امبر گیشن پوائنٹ سے اس سال تقریبا 1951 عازمین حج مقدس سفر کے لیے روانہ ہوئے ہیں، ان سب بھی عازمین کو دیکھتے ہوئے ضلع کی خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے عازمین کی مفت میں بے لوث خدمت انجام دی گئی عازمین کو حج کی تربیتی نشست سے لے کر حج کی روانگی تک ہر طرح سے خدمت کی گئی ایئرپورٹ پر کسٹم افسران نے بھی خدمات حج کمیٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور ان کی خدمت کا اعتراف کیا۔

اورنگ آباد سے جدہ روانہ ہونے والے عازمین حج کو کسٹم آپریشنز کے بارے میں پہلے سے معلومات فراہم کرنے اور تعاون فراہم کرنے کے ضمن میں ستیش کماری تکمھاورے ایڈیشنل کمشنر اورنگ آباد کسٹم چیپٹر سیل ناگپور کمشنریٹ نے چکل تھانہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ دیگر کسٹم اہلکار و افسران موجود تھے۔

خدمات حجاج کمیٹی اور نگ آباد کے ارکان کی ٹیم نے حجاج کرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیچیدہ کسٹم کے عمل کو سمجھنے کے لیے تعاون پر انہوں نے تمام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر دیوکی نندن پنت، اورنگ آباد کسٹمز ڈویژن نے ہوائی اڈے پر کسٹمز کے آپریشن کا جائزہ لیا اور نگرانی کی ان کے دورے کا دوسرا مقصد کسٹم افسران کو تندہی سے اپنے فرائض کی انجام دہی کا مشاہدہ کرنا اور ان عازمین حج سے ملاقات کرنا جو سعودی عرب کے مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیدر میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

اس موقع پر خدمات حجاج کمیٹی کے صدر الحاج مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی نائب صدر الحاج سید ارشد انجینئر مرزا افسر علی بیگ ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر اورنگ آباد خدمات حجاج کمیٹی کے نائب صدر ارشد انجینئر نے اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کے سبھی سرکاری محکموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر یہ لوگ بروقت عازمین حج کے انتظامات اور خدمت نہیں کرتے تو اورنگ آباد سے جانے والے حاجیوں کو کافی پریشانی ہو سکتی تھی، ساتھ ہی کسٹم افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ارشد انجینئر نے کہا کہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ ساتھ کسٹم آفیسرز نے بھی حاجیوں کی ایک طرح سے خدمت کی اور حاجیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details