ممبئی:ممبئی اور مہاراشٹر کے عازمین حج کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔ اس بات کو لیکر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی ممبئی میں موجود حج کمیٹی کے دفتر پہنچ گئے لیکن معاملہ اُس کے برعکس نکلا جب اعظمی نے یہاں کا نظم ونسق دیکھا تو وہ تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں عازمین حج کا یہ قافلہ حج پر روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔ جس کے لیے حج ہاؤس میں موجود ملازمین یہاں ہمہ وقت تیار ہیں۔ کئی سماجی کارکنان کی ٹیم بھی ان کی خدمات کے لیے یہاں اپنے اپنے کاؤنٹر لگائے بیٹھے ہیں۔ جو عازمین کے ساتھ حج کے دوران پیش آنے والی دقتوں اور پریشانیوں کا حل کیسے نکالا جائے۔ حج پر اپنے فرائض کیسے ادا کریں۔ اس بارے میں اُنہیں بتایا جا رہا ہے۔ عازمین کی سہولتوں کو دیکھتے ہوئے یہاں کھانے کی کینٹین اور دوسری سہولتیں میسر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کے مسائل جیسے عازمین کے سامان یہاں سے سیدھے ایئرپورٹ لے جایا جائے گا۔ عازمین اپنا سامان یہاں جمع کر دیتے ہیں۔ اُس کے بعد اُن کا سامان اُنہیں سیدھے سعودی عرب میں لینا ہوگا۔
Haj Pilgrims Troubles in Mumbai ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں، ابو عاصم اعظمی نے لیا جائزہ - Hajj 2023
ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں ہیں اس طرح کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔ جس پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی میں واقع حج ہاؤس کا دورہ کیا۔ لیکن وہاں انہیں معلوم ہوا کہ حج ہاؤس میں عازمین کے لیے کافی اچھے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- Hajj 2023 ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
- Govandi Covid Graveyard گوونڈی میں ایک اور قبرستان کی ضرورت اور مطالبہ
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اُنہیں یہاں بدنظمی کی کئی شکایتیں موصول ہوئیں لیکن یہاں آنے کے بعد یہاں کا نظم دیکھ کے معاملہ شکایت کے برعکس نکلا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سال مرکزی حکومت کی جانب سے حج کی پالیسیوں میں تاخیر کے سبب حج پر جانے والوں کو دقتیں پیش آئی ہیں۔ حالانکہ ان مسائل کا حل نکالنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں لیکن کئی خامیاں ایسی ہیں جہاں مرکزی حکومت کو دخل دینے کی ضرورت ہے۔ لیکن مرکز کی جانب سے کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے سعودی عرب میں عازمین حج کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔