اورنگ آباد:حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج پالیسی 2023 کا اعلان کیا گیا جس کے بعد حج پالیسی میں اس مرتبہ کچھ ترمیم کی گئی ہے سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے گائیڈ لائن میں تاخیر کی وجہ سے عازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اورنگ ضلع حج کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شیخ رحیم نے کہا کہ دس فروری سے حج دو ہزار تیئس کے لئے فارم تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ضلع حج کمیٹی کی جانب سے حج فارم پوری طرح سے مفت بھرے جائیں گے۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ دس مارچ رکھی گئی ہے۔ اس ایک مہینے میں جو بھی حج کو جانے والے خوہیشمند ہے وہ ضلع حج کمیٹی کے دفتر میں فارم بھر سکتا ہے۔
سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی اطلاع کے مطابق عازمین کو درج ذیل ضروری کا غذات دفتر میں ساتھ لانا لازم ہے ضروری اشیاء یہ ہے۔
(1) اوریجنل پاسپورٹ
(2) بنک پاس بک
(3) سفید پس منظر والے دو فوٹو (۴) بلڈ گروپ
4) کووڈٹیفکیٹ (سیکنڈ والا )
(5) آدھار کارڈ
(6) پین کارڈ۔