کورونا وائرس کے معاملے میں تیزی سے ہورہے اضافے کے سبب مرکزی حکومت نے ہافکن انسٹی ٹیوٹ کو بھارت بائیوٹیک کے اینٹی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ہافکن انسٹی ٹیوٹ کو کوویکسین تیار کرنے کی اجازت - mumbai news
مہاراسٹر کے وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے کے درخواست پر مرکزی حکومت نے ہافکن انسٹی ٹیوٹ کو کوویکسین تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ہافکن انسٹی ٹیوٹ کو کوویکسین تیار کرنے کی اجازت
اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے گذشتہ دنوں مرکز سے ہافکن انسٹی ٹیوٹ کو کوویکسین تیار کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ بعد ازاں اب مرکز نے اس کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت یہ ویکسین حیدرآباد میں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کی جا رہی ہے۔