اورنگ آباد:پولیس کے مطابق اورنگ آباد شہر کے والوج ایم آئی ڈی سی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ والوج کے شاہجہاں پور میں ایک آئیشر ٹرک سے گٹکا لوڈ کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایم آئی ڈی سی والوج تھانے کے انسپکٹر سندیپ گرومے کی قیادت میں اسپیشل برانچ کی ٹیم دھولیہ شولا پور ہائی وے پر شاہجہاں پور علاقے میں راجستھان ڈھابہ کے قریب پہنچی گئی۔
اس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے شاہجہاں پور میں کھڑے ٹرک پر چھاپہ مارا اس دوران جب اس ٹرک سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس ٹرک سے گٹکا برآمد ہوا۔ مزید تفتیش میں پولیس نے تقریباً 13 لاکھ 77 ہزار مالیت کا گوا گٹکا اور خوشبودار تمباکو اور دو ٹرک کو ضبط کرلیا۔ اس معاملے میں فوڈ اینڈ ڈرگ انسپکٹر سلکشنا ترمبکراؤ جدوار کی شکایت کی بنیاد پر ایم آئی ڈی سی والوج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔