ممبئی: ممبئی کی سیشن کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بیسٹ بیکری پر ہجوم کے حملہ کرنے کے معاملے میں دو ملزمین کو بری کر دیا۔ بیسٹ بیکری پر ہجوم کے حملے میں 14 افراد مارے گئے تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج ایم جی دیشپانڈے نے ہرشد سولنکی اور مفت گوہل کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔ بیسٹ بیکری کیس میں مقدمے کی سماعت کے پہلے مرحلے کے دوران ممبئی کی سیشن عدالت نے فروری 2006 میں 17 میں سے نو افراد کو قصوروار قرار دیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے 2012 میں ان میں سے پانچ ملزمین کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا لیکن چار کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ نچلی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ یکم مارچ 2002 کو، گودھرا قتل عام کے دو دن بعد ایک ہجوم نے وڈودرا میں بیسٹ بیکری پر حملہ کیا، لوٹ مار کی اور اسے آگ لگا دی۔ ہجوم نے 14 افراد کو بھی مار ڈالا۔ ہجوم نے بیکری کے مالک شیخ خاندان کو نشانہ بنایا تھا۔ مقامی عدالت میں 2003 میں اس مقدمے کی سماعت کے بعد 19 افراد کو بری کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلے پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔
Best Bakery case گجرات بیسٹ بیکری معاملے میں دو ملزمین بری، ممبئی سیشن کورٹ کا فیصلہ - Mumbai court acquits two in Best Bakery case
2002 میں پیش آئے گجرات فسادات کے دوران بیسٹ بیکری کو آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس حملے میں بیکری کے مالک شیخ خاندان سمیت 14 لوگوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔
Mumbai Sessions Court
Bilkis Bano Rape Case جنسی زیادتی کے مجرموں کی رہائی کے خلاف بلقیس بانو سپریم کورٹ سے رجوع
متاثرین میں سے ظہیرہ بی بی شیخ نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اپنی درخواست میں ان لوگوں نے ٹرائل کورٹ اور گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے اور حکم کو چیلنج کیا تھا۔ عرضی کو قبول کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے معاملہ مہاراشٹر کی کورٹ میں بھیج دیا تھا۔
Last Updated : Jun 14, 2023, 7:09 AM IST