ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے بیچ دوریا ں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سیاسی تعلقات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ وزیراعلیٰ خود کو راج بھون سے اور زیادہ دور کرنے کا من بنا رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا اور راج بھون گورنر کی رہائش گاہ کے مابین بہ مشکل 5 منٹ کا فاصلہ ہے۔ مگر وزیر اعلیٰ اپنے ہیلی کاپٹر کو راج بھون کے ہیلی پیڈ کے بجائے مہا لکشمی ریس کورس بھیج دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر کے ذریعہ قانون ساز کونسل میں نامزد کرنے کے لئے 12 ممبروں کی تقرری کو لے کر حکومت اور گورنر کے آمنے سامنے آنے کی وجہ سے سیاسی تعلقات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے گورنر کو 12 ناموں کی فہرست دی تھی جو کہ ایک طویل عرصے سے گورنر کی ٹیبل پر پڑی ہوئی ہے۔