اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: شادی کے لیے دولہا تین کلو میٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور - groom had to walk three kilometers to get married

کتنی ہی پریشانی، مصیبت یا آفت کیوں نہ ہوں ہم بھارتی راحت و خوشیوں کو تلاش کرہی لیتے ہیں اور وقتی پریشانیاں کبھی بھی ہمارے راستے کا روڑا نہیں بنتیں اور ہمارے جوش و جذبے کے آگے سب ماند پڑھ جاتے ہیں۔ آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے، جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ اورنگ آباد کے ایک گاؤں ڈابر واڑی میں پیش آیا جہاں شدید بارش کی وجہ سے یہ گاؤں دوسرے دیہاتوں سے کٹ گیا لیکن ’’دولہے راجا‘‘ نے بارش کی پرواہ کئے بغیر تین کیلو میٹر پیدل سفر کرکے دلہن کو بیاہ کر لائے۔

شادی کے لیے  دولہے کو تین کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا
شادی کے لیے دولہے کو تین کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا

By

Published : Sep 2, 2021, 8:39 PM IST

Updated : Sep 2, 2021, 9:29 PM IST

اورنگ آباد کے پیٹھن تعلقہ میں واقع ڈابر واڑی گرام پنچایت میں ٹانڈا گاؤں ہے، اس گاؤں کے شیش راؤ راٹھوڑ کے بیٹے امول راٹھور کی شادی طے پائی، لیکن بارش کی وجہ سے دوسرے گاؤں جانے کے تمام راستے بند ہوچکے تھے، باراتیوں کے لیے گاڑی کا انتظام تھا لیکن گاڑی گاؤں سے تین کلو میٹر فاصلے تک ہی پہنچ سکی۔ نتیجے میں دولہا امول اور اس کے ساتھیوں نے پیدل ہی ندی نالوں اور کھیت کھلیان کو پار کیا۔

شادی کے لیے دولہے کو تین کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا

اس دوران کھیتوں میں دلدل اور بارش کے پانی کی وجہ سے دولہے راجہ کی حالت ابتر ہوگئی لیکن دولہے میاں اور ان کے ساتھیوں نے ہار نہیں مانی، دولہے کے دوستوں نے اس پورے سفر کو موبائل میں ریکارڈ کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ دولہے راجا نے بارش کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اس سلسلہ میں توجہ دینی چاہئے اور سڑکوں کو بہتر انداز میں تعمیر کرنا چاہئے۔

شادی کے لیے دولہے کو تین کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی دو روزہ میٹنگ کا انعقاد

دولہے راجا کے عزم نے بارش کو تو مات دے دی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کب ان گاؤں اور دیہاتوں کی طرف توجہ دی جائے گی اس کا گاؤں والوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 9:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details