ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے چوہاٹی سے گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی کی قیادت میں پیدل مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پیدل مارچ میں ممبئی کی متعد جگہوں سے گاندھی جی اور ستیہ اہنسا کے راستے پر چلنے والوں کی بڑی تعداد اس جلوس میں شامل ہوں گے۔
مہاتما گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے اپیل کو ہے کہ 9 اگست کو ممبئی چوپاٹی سے لوکمانیہ تلک کے مجسمے سے اگست کرانتی میدان تک صبح سویرے پیدل مارچ نکالا جائیگا جس میں ملک کے موجود صورت حال اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو یہ پیغام دیا جائیگا کہ نفرتوں بھارت چھوڑو محبت سے دلوں کو جوڑو کے نعرے کے ساتھ سبھی لوگ اس پیدل مارچ میں شامل ہوکر اگست کرانتی میدان میں آزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔