جالنہ، اورنگ آباد:مہاراشٹر میں پچھلے کئی دنوں سے مراٹھا اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) ریزرویشن کے معاملہ کو لے کر آمنے سامنے ہیں۔ پہلے مراٹھا سماج نے عظیم الشان اجلاس جالنہ ضلع میں کیا تو او بی سی سماج کے لوگوں نے بھی جالنہ ضلع کی امبڑ تحصیل میں ریزرویشن بچاؤ ایلگار سبھا کا انعقاد کیا۔ او بی سی طبقہ کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مراٹھوں کو او بی سی میں ریزرویشن نہ دیا جائے۔ اگر مراٹھوں کو حکومت ریزرویشن دینا ہی چاہتی ہے تو مراٹھوں کو الگ سے ریزرویشن جو مستقل چل سکے۔ اس عظیم الشان اجلاس میں او بی سی کے سبھی مذاہب کے لوگ موجود تھے۔ او بی سی لیڈر چھگن بھجبل اور کانگریس کے اپوزیشن لیڈر وجے ودیٹیوار کے ساتھ دیگر او بی سی لیڈروں نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر چھگن بھجبل نے مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے منوج جارنگے پاٹل پر سخت نقطہ چینی کی۔ اس اجلاس میں پورے مہاراشٹر سے او بی سی زمرے کے بہت سے لوگ آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: