سنجے راوت نے کہا کہ کسانوں کے پرامن احتجاج کے دوران واٹر کینن کا استعمال، لاٹھی چارج جیسے واقعات شرمناک ہیں۔
زرعی قوانین کے خلاف متعدد جگہوں پر کسان احتجاج کررہے ہیں ، دیکھنے میں آرہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان پر طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔
اس سے متعلق شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے ایک بیان دیا ہے۔
شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خالصتانی کہا جارہا ہے۔ یہ کسانوں کی توہین ہے۔
رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ جس طرح سے کسانوں کو دہلی آنے سے روکا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کسی دوسرے ملک سے آئے ہیں، جہاں انہوں نے ہریانہ اور پنجاب سے آئے کسانوں کو تفریق کرنے والا کہنا ان کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو خالصتان کی بات کہہ کر پرانے دنوں کی یاد دلانا چاہتے ہیں، یہ ملک کی سلامتی کے لیے اچھا نہیں ہے۔.