اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف عثمان آباد میں احتجاج - سی اے اے اور این آر سی کے خلاف عثمان آباد کے شاہین باغ میں احتجاج

مہاراشٹر کے شہر عثمان آباد میں جاری شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج میں معروف مقتول سماجی کارکن و کمیونسٹ رہنما گووند پانسرے کی بیٹی سنیتا پانسرے نے شرکت کی۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف عثمان آباد
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف عثمان آباد

By

Published : Feb 11, 2020, 1:53 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:35 PM IST

او موقع پر سنیتا پانسرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جاری اس تحریک کو ہندو مسلم کے طور پر نہیں دیکھنا نہیں چاہیے بلکہ یہ ملک اور دستور بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ دستور ملک کے لوگوں کو آزادی فراہم کرتا ہے۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف عثمان آباد

سنیتا پانسرے عثمان آباد کے شاہین باغ میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں تھیں اس موقع پر انھوں نے ہزاروں خواتین سے خطاب کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیتا پانسرے نے کہا کہ یہ سب کچھ آر ایس ایس کے نظریے کی دین ہے وہ اقتدار کے ذریعے اکثریت کے بل بوتے پر اس ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے اور ملک کے عوام کو سولہویں صدی کی طرح غلام بنانے کے درپے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details